Special Urdu Assembly conducted

Special Urdu Assembly conducted

19-04-19

On 19th April 2019, the middle wing and Secondary wing combined to conduct a joint special Urdu Assembly.  The hard work and well preparation of Urdu faculty under guidance of Mr. Tanvir saw students perform well and exhibit interest towards Urdu language. Every student gave his/her best. The Principal who graced the occasion appreciated the efforts of students as well as Urdu faculty.

یقینِ محکم اور عمل پیہم ہو تو مقاصد جلیل اور تعمیر ی نظر آتے ہیں۔ اُمیدیں بر   آجاتی ہیں ۔مشکلیں کا فور ہو جا تی ہیں اور کا میا بی کی را ہیں کُھل جا تی ہیں ۔  دورِ حاضر میں تعلیم کے معاملے میں یہی عالمی تصور ہے کہ تعلیمی دُنیا میں بلند سے بلند تر کچھ نئے عنصر لائے جائیں تاکہ ایک حتمی اسلوب ممکن ہواس ضمن میں ہما ر ا ادارہ دہلی پبلک اسکول اپنے جدیدطرزِ عملی اورتعلیمی اعتبار سے مثالی حیثیت رکھتا ہے جدید طرز سے تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ عملی کاموں کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔مختلف زبانوں کا لا محدود علم دیکر بچو ں کوبحرِجہاں میں غو طہ زن ہو نے کے لئے تیار کیا جا رہا ہیں ۔انگریزی ، اُردو  ،کشمیری اورہندی زبانوں کاعلم دیکر بچوں کو عملی طور اپنانے کے موقعے فراہم کئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلے میں آج ۲۲۔اپریل      کی تاریخ کو شاعرِمشرق علامہ اقبال کی یاد میں جماعت چھٹی سے جماعتِ دسویں کے طلباء و طالبات نے اسمبلی کی۔ جس میں اقبال کی حا لاتِ زندگی اور اُنکے کلام کے مختلف پہلووئں پر روشنی ڈالی گئی ۔بچوں نے بخوشی بڑے جوش و خروش سے بھر پور حصہ لیا۔محکمہ موسیقی نے اپنی تار چھیڑ کر پورا سماء خوب سے خو ب تر بناڈالا۔آ خر میں جناب پرنسپل صاحب نے سب طلبا و طالبات اور ممبرانِ محکمہ اُردوکی محنت اور جذبے کو اپنے مخصو ص اندازِ بیان سے سراہا اور کہاکہ ایک زبان کو آگے بڑھانے میں قوم و ملت کی ترقی ہے ۔