Story Telling competition of class 3rd & 4th
یہ خوش آیندبات ہے کہ سالِ رواں میں دہلی پبلک اسکول نے اُر دو زبان کے لئے ایسے در کھو لے جن کی بدولت اپنے نو نہال دن بدن اس زبان کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اُردو زبان کے مختلف پروگرامو ں میں حصہ لے کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ
تو نے مجھے تراش کر ہیرا بنا دیا
ورنہ میرا شمار اُنہی پتھروں میں تھا
آج ۳۱اپریل ۲۰۱۹ء کو کہانیا ں سُنانے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت ِسوم سے اٹھارہ اورجماعت چہارم سے اٹھارہ بچوں نے حصہ لے لیا ۔پروگرام شروع ہوتے ہی باقی سب نے چُپ چاپ بیٹھ کر اپنی دلچسپی دکھائی۔محترم ہلال صاحب اور محترمہ ماجبین نے بطورِجج حصہ لیا۔جناب پرنسپل صاحب اور وائس پرنسپل صاحبہ بھی پروگرام میں شامِل تھے۔
سنائی گئی کہانیاں بڑی سبق آموز تھیںاور یوں یہ پروگرام سوُد مند ثا بت ہوا۔ مذکورہ پروگرام کامدعا و مقصد یہی ہے کہ ہمارے بچوں میں اُردو پڑھنے اوربولنے کا شعور بیدارہو ۔باقی زبانوں کے ساتھ ساتھ وہ اس زبان کی بھی آبیاری کریں اور اس پر بھی اُنہیں عبور حاصل ہو ۔ پروگرام کے آخر میں محترم پرنسپل صاحب نے بچوں کی صلاحیت پر خوشی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی کے لئے سرٹفکیٹس تقسیم کیں۔